Categories: پاکستان

اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی ٓآئینی ترامیم ہوئیں،62ون ایف کی بات نہیں ہوئی،وکیل عزیز بھنڈاری

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ  میں تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت ہوئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے کیس کی  سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل تھے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجر بنچ کا حصہ  تھے۔

عزیز بھنڈاری نے اپنا پوائنٹ سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ بلوچ کیس نااہلی کے میکانزم کی بات نہیں کررہا،18ویں ترمیم کے بعد بھی کئی آئینی ترامیم ہوئیں،کسی بھی آئینی ترمیم میں آرٹیکل 62ون ایف کی بات نہیں ہوئی۔وکیل عزیز بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ  پارلیمنٹ18ویں  ترمیم کرنے بیٹھی تو 62ون ایف کو چھیڑا بھی نہیں گیا تھا،پارلیمنٹ کو علم بھی تھا کہ 62ون ایف کی ایک تشریح آ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس کے کچھ پہلو ضرور دوبارہ جائزے کے متقاضی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک فارم میں تبدیلی پر پورا پاکستان بند کردیا گیاتھا،شاید اس لئے معاملے کو چھوڑ دیا گیا ہو،ریاست نے سوچا ہوگا ان لوگوں سے کون ڈیل کر سکتا ہے۔

عزیز بھنڈاری نے بات جاری رکھتے ہوئےکہاکہ یہ غالب جیسی بات ہے کہ ایسا ہوتا تو کیا ہوتا،62وکیل ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کی سزائیں دی گئیں ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ تاحیات نااہلی کی سزا 18ویں ترمیم سے قبل دی یا بعد میں دی ہے؟

وکیل عزیز بھنڈاری نے کہاکہ 2007میں تاحیات نااہلی کی سزا دی گئی،18ویں ترمیم سے قبل سزائیں دی گئیں،چیف  جسٹس پاکستان نے کہاکہ آرٹیکل 63میں سزاؤں کاذکر کیا گیا  ہے لیکن 62ون ایف میں نہیں،وکیل عزیز بھنڈاری نے کہاکہ 62ون ایف کی سزا کا تعین  بھی عدالتوں نے ہی  کیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago