بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں ہیں۔شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ اداکاروں اور کاروباری شخصیات سمیت کئی قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
عامر خان کی بیٹی ارا خان اور انکے شوہر نوپور شیکھرے کی شادی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر سائن کرتے ہوئے اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے داماد عامر خان نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہےکہ دلہے کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی ساشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت یہ قانون ہے کہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے رجسٹریشن کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارا خان کے شوہر ان کے اور عامر خان کے فٹنیس ٹرینر رہ چکے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا مالی اعتبار سے وہ اتنے مضبوط نہیں ہیں جتنی ارا خان ہیں۔ ارا خان عامر خان کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں ۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…