آپریشن عزم استحکام، حکومت کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹی کانفرنس بلانے کی تجویز

آپریشن عزم استحکام، حکومت کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت کا سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹی کانفرنس بلانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مقصد تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اعتماد میں لینا ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کے بعد اے پی سی کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع سے یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے آئندہ ہفتے اے پی سی بلائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام بھی آپریشن کی مخالفت کر چکی ہیں۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago