"گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، عوام کی مشکلات میں اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر"
وفاقی حکومت کی جانب سے گھریلو بجلی صارفین کے لئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے:
ایک سے 100 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔
101 سے 200 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 30.07 روپے ہو گیا ہے۔
201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔
301 سے 400 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
مزید برآں، پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے:
1 سے 100 یونٹ تک فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے 11.69 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے ہو جائے گا۔
دستاویز کے مطابق:
ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے ہو گیا ہے۔
ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہو گیا ہے۔
ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہو گیا ہے۔
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہو گیا ہے
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…