لاہور کے علاقے اچھرہ میں آگ لگنے سے 4 بہن بھائی مر گئے

نگران وزیر اعظم پنجاب نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

لاہور میں1 گھر میں آگ لگنے سے چار  بہن بھائی جھلس ہلاک ہو  گئے۔
نجی ٹی وی چینل  کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگی، خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر چھوڑا ، گھر میں لگنے والی اس  آگ سے چار بچے جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابق پا لیا ہے۔ تاہم  کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق  آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے  آگ میں جھلس کر جاں بحق  ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔محسن نقوی نے کہا  کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی رکھتا ہوں اور  ہم بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago