پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 28 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے شروع میں ڈالر17 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے، یاد رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 281 روپے 67 پیسےپر تھا۔
اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 کا انڈیکس 303 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 942 پر آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے جسکی وجہ سے کاروباری منڈیوں میں ڈالر کی مندی ہوئی ہے۔ اسی لیے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہوئی ہے۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…