حکومت کا بڑا قدام، تیزاب گردی روکنے کیلئے بل اسمبلی میں جمع
حکومت کا بڑا قدام، تیزاب گردی روکنے کیلئے بل اسمبلی میں جمع
لاہور:پنجاب ایسڈ کنٹرول بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ بل چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے پیش کیا۔ بل "اینشیٹو فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ” کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے ۔ بل کا بنیادی مقصد تیزاب گردی کو روکنے کے لئے تیزاب کی خرید و فروخت کی سخت نگرانی کرنی ہے۔ منظوری کے بعد بل فوری طور پر سارے پنجاب میں نافذ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی یوم حجاب: اسلامی شعائر کی حفاظت کا دن
بل کے مطابق تیزاب کی خریدوفروخت کرنے والے ہر بیوپاری کو لائسنسگ اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اس حوالے سے لائسنسگ اتھارٹی کے فرائض انجام دے گا، جبکہ جاری کردہ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی، جس کے بعد تجدید کروانی ضروری ہوگی۔ قانونی خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی لائسنس منسوخ بھی کر سکتی ہے۔
اس قانون کے تحت، 120 دن کے اندر اندر لائسنس حاصل نہ کرنے والے بیوپاریوں کو بھاری جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید برآں 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت کی پابندی ہوگی تاکہ کم عمری میں تیزاب کی رسائی محدود کی جا سکے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…