اضافی نیند بچوں کے رویے اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری لاتی ہے، تحقیق
اضافی نیند بچوں کے رویے اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری لاتی ہے، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق بچوں کی نیند کے دورانیے میں صرف ایک گھنٹے کا اضافہ ان کے رویے اور سکول کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نیند میں معمولی سی کمی یا بیشی سے ان کے جذبات، رویے اور پڑھائی میں نمایاں فرق محسوس کیا جا سکتا ہے۔تحقیق میں 7 سے 11 سال کی عمر کے 33 بچوں کو شامل کیا گیا اور ان کی نیند کے معمولات پر دو ہفتے تک گہری نظر رکھی گئی۔
پہلے ہفتے میں بچوں کی نیند کا اوسط دورانیہ نوٹ کیا گیا، جبکہ دوسرے ہفتے میں بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کے بچوں کی نیند کے دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کے بچوں کی نیند میں ایک گھنٹے کی کمی کی گئی۔تحقیق کے نتائج کے مطابق، جن بچوں کی نیند میں اضافہ کیا گیا تھا، ان کے رویے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، جبکہ نیند میں کمی کرنے والے بچوں کے رویے میں بگاڑ دیکھنے میں آیا۔
جن بچوں کی نیند میں کمی کی گئی، ان کے اساتذہ نے انہیں زیادہ بے چین اور چڑچڑا پایا۔نیند کے اس اضافے یا کمی کے اثرات کو جانچنے کے لیے اساتذہ سے بچوں کے جذباتی اور رویہ جاتی مسائل پر سوالات کیے گئے۔ نتائج کے مطابق، زیادہ نیند لینے والے بچوں کا رویہ بہتر ہو گیا، اور ان کا اسکور 50 سے کم ہو کر 47 پر آ گیا، جبکہ کم نیند لینے والے بچوں کا اسکور 50 سے بڑھ کر 54 ہو گیا، جس سے ان کے رویے میں خرابی ظاہر ہوئی۔ماہرین کے مطابق نیند کے دورانیے میں معمولی فرق بھی بچوں کی روزمرہ زندگی میں بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔
والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کی نیند کو بہتر بنانے کے لیے انہیں وقت پر سونے کی عادت ڈالیں اور ایسی سرگرمیوں جیسے ٹی وی، ویڈیو گیمز، یا دیر رات تک کھیلنے سے باز رکھیں، جو ان کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہیں۔تحقیق کے مطابق، نیند کی کمی بچوں کی بے چینی اور تعلیمی کارکردگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ اضافی نیند انہیں زیادہ پرسکون اور توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتی ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…