سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونا مہنگا ہوا تو ساتھ ہی عوامی سواری کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا،یاماہا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

گزشتہ برس سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ مہنگا ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  2لاکھ 18ہزار روپے  ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونا 857روپے  بڑھ کر ایک لاکھ 86ہزار 900روپے کا  ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی سواری کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ موٹر سئیکلوں کی معروف کمپنی یاماہا نے اپنے تما موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ برس بھی کمپنی کی طرف سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت میں  14  ہزار  کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد اسکی قیمت  4 لاکھ 54 ہزار ہوگئی ہے۔  یاماہا وائے بی آر 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 66 ہزار کی ہوگئی ہے،وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار کی ہوگئی ہے،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار کی ہوگئی ہے۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 مہینہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

4 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

4 مہینے ago