ہالی ووڈ کے معروف اداکار کے طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آگیا ہے۔ حادثہ پیش آنے کے باعث اداکار جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ اداکار نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کرئیر کا آغاز ٹی وی سیریز سیوڈ بائی دی بیل دی نیو کلاس اور فلم دی بیبی سیٹرز کلب سے کیا تھا۔
معروف ہالی ووڈ اداکار کرسٹیان اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیان اولیور نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی، طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔اڑان بھرنے سے کچھ دیر بعد طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسٹیان اولیور، 12 سالہ بیٹی انک، 10 سالہ بیٹی مدیتا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی ہے۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…