ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ پہنچ گئی، جلسہ گاہ خالی کروانے ساتھ پنڈال میں سٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینرزبھی ہٹا دئیے گئے

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج ترنول میں ہونے والے جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر عدالت پہنچ گئی۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اچانک جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
وکیل شعیب شاہین نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جلسے کے این او سی کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے3 جون کو رجوع کیا، عدالت کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے 6 جولائی کا این او سی جاری کیا۔
ٹوئٹ کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جلسے کا این اوسی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قافلے 3بجے کے قریب ترنول پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پہنچی اور جلسہ گاہ خالی کروانے کے ساتھ پنڈال میں سٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کروائی جارہی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago