مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں,مداح غم سے نڈھال
مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں,مداح غم سے نڈھال
پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری خالق حقیقی سے جا ملیں۔انہوں نے مختلف کوکنگ شوز اور مارننگ شوز میں کھانوں کی مزیدار تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام سے دلوں میں گھر کیا۔
ان کی رحلت کی خبر نجی ٹی وی شو کی میزبان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
انتقال کی خبر سننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں گہرے صدمے اور غم سے نڈھال ہیں۔ان کی نرم مزاج شخصیت اور دھیمی آواز کے باعث ہر کوئی انہیں شوق سے سنتا تھا۔
ناہید انصاری کو گزشتہ روز 5 جولائی کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں سپردخاک کیا گیا۔
مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے انسٹاگرام پر ناہید انصاری کے انتقال کی خبر دی، ناہید انصاری کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہت افسوس سے اعلان کررہی ہوں کہ ناہید آپا اب ہم میں نہیں رہیں۔ ہم ان کی مغفرت اور بخشش کے لئے اللہ سے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ناہید انصاری کے اہل خانہ کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرجائے۔
ناہید انصاری کوکنگ اور بیکنگ کے ساتھ ساتھ ہینڈی کرافٹ کی کلاسز بھی دیتی تھیں، ان کی موت کی اچانک خبر نے ان کے چاہنے والوں کو انتہائی غمزدہ کردیا ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…