محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے استثنیٰ

محرم الحرام: پنجاب میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
لاہور: ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی کے پیش نظر گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔
عوامی مقامات پربغیراجازت اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی ، جلوس کے راستوں سے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں جمع کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد سمیت اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی بیٹھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

اسے بھی پڑھیں

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے استثنیٰ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران موبائل و انٹرنیٹ فورن سروس کی بندش سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صرف جلوس کے راستوں کے اطراف انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندکی جاسکتی ہے۔
شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور بالخصوص معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کئے گئے ہیں، کسی کو سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کی ہر اجازت نہیں دی جائے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago