اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا چاہتا ہوں: جج انسداد دہشت عدالت

9 مئی جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا چاہتا ہوں: جج انسداد دہشت عدالت
اسلام آباد:9 مئی جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عمران خان سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری ضروری ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہو سکتی ہیں اور عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے جج انسداد عدالت خالد ارشد نے کہا پھر تو آپ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کریں، عدالتی عملے نے بتایا کہ کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہورہا۔
سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا فون نمبر عدالت کی ہدایت پر عملے کو نوٹ کروا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی عملہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کرے اور بتائے کہ درخواست گزار جیل میں موجود ہیں۔

سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے مجھے میسج کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں موجود ہیں، جج اے ٹی سی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات میں بھی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے۔

جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیے کہ میں اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتا ہوں، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ اعلیٰ عدالت کے حکم پر عمل ہونا چاہیے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے اڈایالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ لے کر اس کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنا دیا۔
بانی پی ٹی آئی کےو کیل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات نہیں دیکھے، عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے
بیرسٹر سلمان صفدر نے جب 9مئی کا واقعہ ہوا عمران خان تو حراست میں تھے ان پر کیس کیسے بن گیا؟
جج نے بیرسٹر سلمان صفدر کو کہا کہ آپ کا پوائنٹ بہت متعلقہ ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عدالتوں سے انصاف نہ ملنے کے باعث میرا کلانٹ کل سے بھوک ہڑتال شروع کرنے لگا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago