شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے
لاہور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ان سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں تفتیش مکمل کی تھی، جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالتی احکامات کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور میں رکھا جائے گا یا دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ ان کی قانونی ٹیم بھی لاہور پہنچ چکی ہے۔
اس منتقلی اور سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کی مستقبل کی قانونی صورتحال واضح ہوگی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…