ممبئی میں بارش نے تباہی مچا دی، 50 پروازیں منسوخ
ممبئی میں بارش نے تباہی مچا دی، 50 پروازیں منسوخ
30 لاکھ سے زائد افراد ریلوے، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے محروم
نئی دہلی: ممبئی میں گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 315 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 50 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ٹرین سروس معطل ہونے سے ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشنوں پر پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں نے ممبئی میں جل تھل ایک کر دیا ہے۔ مضافاتی علاقوں پالگھر، تھانے، اور رائے گڑھ میں 30 لاکھ سے زائد افراد ریلوے، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں نے کشتیوں اور لائف جیکٹس کے ذریعے مہاراشٹر کے علاقے میں 49 اور پالگھر میں 16 دیہاتیوں کو محفوظ بنایا۔
موسم کی خرابی کے باعث سمندر میں بھی طغیانی ہے اور دوپہر 2 بجے لہریں 4.4 میٹر بلند ہو گئیں۔ ممبئی کے ساحلی اور مضافاتی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
ممبئی میں بارش کے باعث 50 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور جگہ جگہ بل بورڈز اور درخت اکھڑے پڑے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ ممبئی کے میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…