سال 2024 میں پٹرولین مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟توانائی کے ماہرین نے خوشخبری سنا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024 کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
توانائی ماہرین نے واضح کیا کہ کمزور انٹرنیشنل اکانومی اور امریکا میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کی وجہ سے طلب میں کمی واقع ہوئی تھی جس کے باعث نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ تاہم مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ اس وقت خام تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہے، 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہی رہے گا۔
ماہرین توانائی کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے ۔ ورنہ دوسری صورت میں دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…