ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار، عمران خان کو پیش کی جائے گی، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے

ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار، عمران خان کو پیش کی جائے گی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار ہے، یہ رپورٹ عمران خان کو دیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران 200 مسنگ پرسنز کی فہرست تیار کر لی ہے ، جس پر پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے ۔ یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا۔ تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے ۔ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہییں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصل واوڈا اکثر ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ میں ان کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا۔ سب کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ڈی چوک احتجاج میں زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جھوٹ زیادہ پھیلایا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ انہوں نے مختلف انداز میں کہا، پہلے 8 تھے، پھر 12 ہو گئے۔
احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد پر علیمہ خان سے اختلاف کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کو سامنے رکھتے ہوئے ذمے دارانہ بیان دیتا ہوں اور اس میں کور کمیٹی اور دیگر قیادت کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد بیان دیتا ہوں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago