بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے باہر کسی اچھی جگہ پر جا کر سیٹ ہو جائے اور کمائی کر کہ ملک میں ڈالر بھیجے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر 2023 کے دوران ترسیلات زر کی آمد میں 5.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن عزیز میں بھیجیی گئی رقم میں اضافہ 5.4 فیصد کے حساب سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر اپنے ملک میں بھیجے ہیں جو نومبر 2023 کے مقابلے میں 5.4فیصد زائد ہیں جبکہ یہ اضافہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں 13.4 فیصد زائد رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مجموعی ملک میں آنے والی کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 13.4ارب ڈالر تک ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ جبکہ دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 577.6 ملین ڈالر سعودی عرب سے پاکستان میں آئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 419.2ملین ڈالر، برطانیہ 368 ملین ڈالر آئے ہیں اور امریکا سے 263.9ملین ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے ہیں۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…