حکومت کا 5 اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ

5وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں 

حکومت کا 5 اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل جو وزیراعظم کے حکم پر قائم کیا گیا تھا نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ جن 5وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، صنعت و پیداوار،کشمیر امور، سیفران، اور وزارت صحت شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار واضح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، اور پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی، ریڈیو، اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago