ایف آئی اے کی کارروائی: بیورو آف امیگریشن کے 3 افسران گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی: تین افسران گرفتار
اسلام آباد: ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ہے جو نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افسران میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمر وحید شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کیے۔
ملزمان کو اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ان افسران نے مجموعی طور پر 92 نرسوں کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کیے تھے، جنہیں بعد میں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
افسران نے یہ غیر قانونی عمل الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر انجام دیا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…