گھریلو صارفین پر بجلی کے فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ: 1000 روپے تک منظور
نیپرا نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو اور دیگر صارفین کے لیے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے فکسڈ چارجز یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں مختلف یونٹس کے مطابق اضافے کی منظوری دی گئی ہے:
– 301 سے چار سو یونٹ کے استعمال پر 200 روپے فکسڈ چارجز۔
– 401 سے پانچ سو یونٹ کے استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز۔
– 501 سے چھے سو یونٹ کے استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز۔
– 601 سے سات سو یونٹ کے استعمال پر 800 روپے فکسڈ چارجز۔
– 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر 1000 روپے فکسڈ چارجز۔
اس کے علاوہ، صنعتی صارفین کے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ چارجز 440 روپے سے بڑھ کر 1250 روپے ہو جائیں گے۔ کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جو اب 500 روپے سے بڑھ کر 1250 روپے ہو جائیں گے۔ زرعی ٹیوب ویلز کے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 4 جولائی کو وفاقی کابینہ نے بھی مختلف کیٹیگریز کے لیے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست بھی منظور کر لی تھی، تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو تین ماہ کے لیے اس اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا اطلاق ہو گا۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…