حکومت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کا ریفرنس دائر کیا جائے گا

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا اور حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے کیس دائر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے بہت واضح ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ "سات خون معاف” کے نام سے ایک فلمی ٹریلر چلایا جارہا ہے، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم ان ٹچ ایبل ہیں۔

انہوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بدترین لیڈر قرار دیا اور کہا کہ اس نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ڈالی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا کہ ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار ہیں، لیکن ہماری دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دے دیا ہے، حکومتی اور اتحادی پارٹیوں نے اس فیصلے کے خلاف ریونیو درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کہیں پر بھی پارٹی نہیں تھی، ان کے ممبران نے نہیں کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، سنی اتحاد کونسل کا حلف نامہ جمع کرایا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے منشور میں یہ بیان شامل ہے کہ کوئی غیر مسلم اس کا ممبر نہیں بن سکتا، اس لئے اسے مخصوص نشستیںنہیں مل سکتیں تھیں۔ وزیر اطلاعات نے اس بات کا ذکر کیا کہ مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، اور ہماری اعلیٰ قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، لیگی رہنما نے بھی اس بارے میں اپنی رائے دی، اور کہا کہ غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 لگایا گیا ہے، اور حکومت سپریم کورٹ میں اس کا ریفرنس دائر کرے گی۔

ان کے مطابق، ملک کو آگے بڑھنے کے لیے شر پسند عناصر پر پابندی لگانی ہوگی، اور انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اور اب مزید اس کونسے نو مور پر تبصرہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان کو واپس لا کر بسایا جائے، لیکن انہوں نے بھی کہا کہ ایک طرف دہشت گردوں کو یہاں لائے گئے ہیں، دوسری طرف جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا ہے۔فارن فنڈنگ ہو یا نو مئی کے حملے ہوں یا سائفر کے ساتھ کھیلنا، یہ سب ثابت شدہ ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago