سب کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

سب کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا اور کس کے کہنے پر کررہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ لا اینڈ آرڈر کے قانون کی آڑ میں لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر دئیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پر چیف کمشنر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے محرم الحرام کے بعد جلسے کی استدعا کی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں بتایا کہ محرم کے جلوس چالیسیوں تک جاری رہتے ہیں، پی ٹی آئی محرم کے بعد جلسہ کر لے ہم نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔
شعیب شاہین اس موقع پر نے سوال کیا کہ فیض آباد میں جو دوست بیٹھے ہیں کیا وہ بغیر اجازت بیٹھے ہیں؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ فیض آباد میں کون بیٹھا ہے؟ شعیب شاہین نے کہا کہ ایف نائن پارک میں ہم سینکڑوں جلسے کر چکے ہیں آج تک کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوا ۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا 14 اگست کی تقاریب کو روکنے کے بھی احکامات جاری ہوئے ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا نہیں ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا۔

شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ ہمارے علاوہ سب کو جلسے اورجلوسوں کی اجازت ہے۔ ہمیں جلسے کی اجازت دی جائے ہم اپنی سکیورٹی خود دیکھ لیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ جلسہ کرنا ان کا آئینی و قانونی حق ہے میں ان کی درخواست منظور کرتا ہوں۔ لااینڈ آرڈر کے قانون پر لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح برباد کئے گئے ہیں۔

عدالت کی فریقین کو مل بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنے کا کہتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت پیر کو چیف جسٹس کی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت ۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

20 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago