سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ یہ درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے،
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا، جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع آئین و قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت کو 5 سال کرنے کی منظوری دی گئی۔
نعدازاں سینیٹ سے بھی یہ بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔ اس کے بعد محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں اس توسیع کے خلاف درخواست دائر کی، جس کے نتیجے میں اب عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ ترمیم آئین کے مطابق ہے یا نہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…