حکومت نے 27 ارب روپے مالیت کے اثاثہ جات کے حامل 5 ہزار امیر ترین نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افراد کے خلاف آئندہ دو ہفتوں کے دوران نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
یہ افراد 3 تین گاڑیوں کے مالک ہیں، ان کے بنک اکاؤنٹس سے 10 کروڑ روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوتا ہے اور ان کے ماہانہ کریڈٹ کارڈ کی اخراجات 2 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔ ان امیر ترین افراد کے بچے بھی مہنگے نجی سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو کہ ان کی مالی حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔
حکومت کی اس کارروائی کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانا اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے تاکہ ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ افراد جن کے پاس بھاری اثاثے ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کر رہے، ان کے خلاف کارروائی کر کے حکومت نے ٹیکس کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے اس اہم قدم کا آغاز کیا ہے۔
وزیر مملکت خزانہ و ریونیو، علی پرویز ملک نے اعلان کیا کہ ایف بی آر نے اپنے ٹرانسفارمیشن پلان کو مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت ایف بی آر کی آڈٹ اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو بنیاد بنا کر 2 لاکھ پوٹینشل نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ ان نان فائلرز میں سے 5 ہزار امیر ترین افراد کی شناخت کی گئی ہے، جن کے خلاف آئندہ دو ہفتوں میں کارروائی کی جائے گی۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور آڈٹ کے ذریعے، حکومت نے ایسے افراد کی شناخت کی ہے جو بڑے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں لیکن ان کی مالی حالت مضبوط ہے۔ اس اقدام سے مجموعی قومی آمدنی کو بڑھانے کی توقع کی جا رہی ہے
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس…
ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم…
راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے…
اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس الزامات کے ثبوت…
جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…