آئینی بینچ نے سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ یہ درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے،

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا، جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع آئین و قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت کو 5 سال کرنے کی منظوری دی گئی۔

نعدازاں سینیٹ سے بھی یہ بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔ اس کے بعد محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں اس توسیع کے خلاف درخواست دائر کی، جس کے نتیجے میں اب عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ ترمیم آئین کے مطابق ہے یا نہیں۔

Nadeem Myk News

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

14 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

15 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 دن ago