Categories: پاکستان

حکومت سے کامیاب مذاکرات،ٹی ایل پی کادھرناختم

حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا باضابطہ بائیکاٹ کیاجائےاور فلسطینیوں کو خوراک اور طبی امداد بھیجی جائے۔

حکومت سے کامیاب مذاکرات،ٹی ایل پی کادھرناختم

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد جمعہ کو فیض آباد کے علاقے میں اپنا کئی دنوں سے جاری دھرنا ختم کردیا۔
پاکستان تحریک لبیک نے مسلم لیگ ن کی زیر قیادت حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا باضابطہ بائیکاٹ کیاجائےاور فلسطینیوں کو خوراک اور طبی امداد بھیجی جائے۔ تحریک لبیک نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دے۔
وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان نے معصوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے کوششیں جاری رکھنے اور تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اسلام آباد کیپیٹل سٹی انتظامیہ اور تحریک لبیک پاکستان کے نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان طے پانے والے نکات کی تفصیلات بتاتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک ہزار ٹن مالیت کی خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء سمیت انسانی امداد غزہ بھیجی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی فلسطینی عوام کے لیے حکومت کی کوششوں میں مدد کرے گی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی مزید کھیپ روانہ کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس کے دوران بچوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی اس معاملے کو اٹھا چکے ہیں اور قازقستان میں آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ سربراہی اجلاس سمیت ہر فورم پر اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کر چکے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے اور بنجمن نیتن یاہو نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی مدد اور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی مذمت کے لیے ہر ممکن طریقے استعمال کرے گا۔

انہوں نے عالمی برادری اور پوری امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا احتساب کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago