فلسطینی سرزمین پراسرائیلی موجودگی غیرقانونی قرار ،جلد ختم کیاجائے:عالمی عدالت انصاف

اسرائیل چوتھے جنیواکنونشن کے آرٹیکل 49کے چھٹے پیراگرام کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے

فلسطینی سرزمین پراسرائیلی موجودگی غیرقانونی قرار ،جلد ختم کیاجائے:عالمی عدالت انصاف

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے بڑافیصلہ دیتے ہوئے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی کوغیر قانونی قراردے دیاہےاورفیصلہ دیاہے کہ اسے جلدختم ہوناچاہیے۔

دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف السلام نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے حوالے سے جمعے کوغیرپابندمشاورتی رائے پڑھ کرسنائی تھی ان کامزیدکہناتھاکہ اسرائیل چوتھے جنیواکنونشن کے آرٹیکل 49کے چھٹے پیراگرام کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے آرٹیکل میں لکھاہے قبضہ کرنے والی طاقت کواپنی شہری آبادی کے کچھ حصے کوملک بدرنہیں کرناچاہیے اورنہ ہی اس کے زیرقبضہ علاقے میں منتقل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

عالمی عدالت انصاف کے صدرنےپندرہ ججزکے پینل کے نتائج پرھتے ہوئے کہاکہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی پالیسیاں اور طرز عمل ان علاقوں کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے مترادف ہے اور عدالت نے یہ پایا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کرتا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago