سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 8.581ارب ڈالر سے تجاوز
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 8.581ارب ڈالر سے تجاوز
لاہور:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 8.581 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اگست 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 165 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھیجا۔ اس کے ساتھ ہی، ستمبر 2020 سے اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی جانے والی کل ترسیلات زر کا حجم 8.581 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
مزید اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک ملک میں 1.495 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹ میں 370 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹ میں 638 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 41 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اگست 2024 کے دوران مزید 11,515 سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے، جس کے بعد ان اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار 113 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…