فیض حمید اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے تھے، پارٹی کے لیے نہیں: شیر افضل
فیض حمید اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے تھے، پارٹی کے لیے نہیں: شیر افضل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی پارٹی کے لیے بدنامی کا باعث بنی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ فیض حمید پہلے جنرل باجوہ کے آدمی تھے اور ان کا زیادہ تر کام اپنے مفادات کے لیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں، مقدمات بنانا اور قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس تیار کرنا ایسے اقدامات تھے جو کسی بھی وکیل کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں جانے کے بعد فیض حمید کے کردار پر شک ہوا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کے تمام افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی ملنی چاہیے، نہ کہ مخصوص افراد کو جو ملاقاتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
مزید گفتگو میں انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اگست کو ہر حال میں جلسہ ہوگا اور خیبر پختونخوا سے قافلے کرینوں اور تمام ضروریات کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، حکومت اس کو روکنے میں ناکام رہے گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…