پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز پر ایڈوائزری کا اعلان
پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز پر ایڈوائزری کا اعلان
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے انفیکشن کنٹرول الرٹ اور ایڈوائزری جاری کی ہیں، جن میں اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، منکی پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو جانوروں سے انسانوں یا انسان سے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے پر پھیل سکتا ہے۔ ابتدائی علامات میں بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے کی خراش، اور غدود کی سوجن شامل ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی الوقت منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے، تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…