افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا
افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا
پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی افغانستان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب شاکر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کرنا ایک بڑی سطح کا معاملہ ہے، جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ یہ دونوں ممالک کی مرکزی حکومتوں کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر طویل سرحد ہے، اور مذاکرات کا اختیار ہمارے پاس نہیں۔ افغانستان ابھی حال ہی میں جنگی حالات سے باہر نکلا ہے۔ افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ قیامِ امن ہی دونوں ممالک کی ترقی کی کنجی ہے، اور ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ بدامنی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ مزید یہ بھی کہا کہ جب حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہوں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…