امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی
امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی
ممبئی :بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایک بار پھر بڑے پن کا ثبوت پیش کیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی شخصیت اداکاری کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھی مزین ہے۔ غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں لیکن اپنی غلطی کو تسلیم کرنا اعلیٰ ظرفی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر مراٹھی لفظ کے غلط تلفظ پر معذرت کر لی۔ کچھ دن قبل بگ بی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سڑکوں پر کوڑا نہ پھینکنے کا عہد کرتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے مراٹھی میں کہا تھا، ’’می کچرا کرنا نہیں‘‘ یعنی ’’میں کچرا نہیں کروں گا‘‘۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں لائکس اور ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی، مگر بعد میں امیتابھ بچن کو اپنے مراٹھی تلفظ کی غلطی کا احساس ہوا۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی غلطی کو درست کر لیا۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…