ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کا فیصلہ

پنجاب میں 6 ماہ تک پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہوں گے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب ہوگا

ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت میں اضافہ کے لیے کوآپریٹو فارمنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اس نظام کے تحت 5 سے 10 کاشتکاروں پر مشتمل ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن، اور سولرائزیشن پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ رقبے پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، جس سے پنجاب میں 6 ماہ تک پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہوں گے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب ہوگا۔
کہروڑپکا، رحیم یار خان، وہاڑی، اور راجن پور میں پیاز جبکہ خوشاب، چکوال، پنڈی، اور جہلم میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کاشتکاروں کی سہولت کے لیے پنجاب بھر میں ایگریکلچر مشینری رینٹل سروسز کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت ٹریکٹر، ہارویسٹر، اور دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکاروں کو نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر کرائے پر فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، 67 سے زائد مقامات پر زرعی مشینری کی دستیابی اور انتخاب کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ خصوصی اجلاس میں "ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر” کے منصوبے پر دی جانے والی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انرجی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago