سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کے احکامات جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اضافے کی منظوری دی ہے، جو یکم جولائی 2024ء سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے تحت عمل میں آئے گا۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔ پہلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مرکز اور دیگر صوبوں میں ہم آہنگی کیلئے اس اضافے کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل 2024ء میں صوبائی اسمبلی سے ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

اسی طرح، خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بجٹ میں اس مد میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جو اب بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق، یہی اضافہ فیملی پنشن میں بھی کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

2 ہفتے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

2 ہفتے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

2 ہفتے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

2 ہفتے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

2 ہفتے ago