تاریخ کی مختصر شادی، نکاح کے 3 منٹ بعد ہی دلہن نےطلاق لے لی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن عدالت سے باہر آتے ہوئے چلتے چلتے کسی چیز سے ٹکرا کر لڑکھڑا گئی

تاریخ کی مختصر شادی، نکاح کے 3 منٹ بعد ہی دلہن نےطلاق لے لی

شادی ایک ایسا انمول رشتہ ہے جس میں میاں بیوی ساتھ مر نے اور جینے کی قسمیں کھاتے اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹتے ہیں۔ کویت میں ایک ایسا واقعہ رپورٹ ہوا جس میں خاتون نے نکاح کے 3 منٹ بعد ہی طلاق لے لی۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے کیونکہ اکثر میاں بیوی میں علیحدگی کچھ سال بعد ہی ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کویت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک عدالت میں نوجوان جوڑا شادی کے بعد باہر آیا۔ تاہم دلہن فوراً واپس عدالت گئی اور جج سے شادی ختم کرنے کی درخواست کی، جس پر جج نے فوراً شادی ختم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن عدالت سے باہر آتے ہوئے چلتے چلتے کسی چیز سے ٹکرا کر لڑکھڑا گئی۔ نئے نویلے شوہر نے اس موقع پر دلہن کی مدد کرنے کے بجائے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے بے وقوف کہہ دیا۔
دلہن، جو اپنے شوہر سے ہمدردی کی توقع کر رہی تھی، اس غیر متوقع رویے سے برہم ہو گئی اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عدالت واپس جا کر طلاق کی درخواست دی۔ جج نے درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے شادی ختم کر دی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ کچھ سال پرانا ہے لیکن حال ہی میں مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، اور اسے ملک کی تاریخ کی سب سے مختصر شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین اس واقعے پر دولہا کے رویے کی شدید تنقید کر رہے ہیں اور دلہن کے فیصلے کو درست قرار دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جو شخص شادی کے چند لمحے بعد اپنی بیوی کو عزت اور تحفظ نہیں دے سکتا، وہ ساری زندگی اسے کیا عزت دے گا۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

7 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

7 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

10 مہینے ago