پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستے ہونے کا امکان
پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستے ہونے کا امکان
اسلام آباد :عوام کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان جاری بات چیت میں جلد پیش رفت کا امکان ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت پاکستانی شہری سب سے مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کی بڑی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے مہنگے معاہدے ہیں۔ تاہم، خوشخبری یہ ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف اور ٹیکسز کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس جائزے کے تحت مرحلہ وار کچھ آئی پی پیز کو بند کیا جائے گا، جبکہ دیگر آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بجلی کے بلوں میں غیر ضروری ٹیکسز کو کم کرنے کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، جن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، صنعتی اداروں کے لیے خاص طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور جلد صارفین کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…