پی ٹی آئی پر پابندی سے نواز شریف اور زرداری کو نقصان ہوگا: فواد چوہدری

نواز شریف اور آصف زرداری اس فیصلے کے بعد پوری دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی سے نواز شریف اور زرداری کو نقصان ہوگا: فواد چوہدری

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ نواز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔

فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بلا نشان چھینا گیا اور مختلف نشانات دیے گئے، مگر عوام نے پھر بھی ووٹ دیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ڈیجیٹل دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے، بلکہ یہ سرگرمیاں بیرون ملک سے ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے، اور نواز شریف اور آصف زرداری اس فیصلے کے بعد پوری دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں اور نہ ہی کسی قانون کو۔ رؤف حسن اور احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عدالت، عوام اور معیشت کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور ابھی شروعات ہیں، مگر آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago