سولر سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ،لیسکو صارفین کو 38 کروڑ کا فائدہ
سولر سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ،لیسکو صارفین کو 38 کروڑ کا فائدہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر، لیسکو کے صارفین نے سولر سسٹمز کی مدد سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق، لیسکو میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران سولر پاور کی پیداوار میں 200 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق، اس دورانیے میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کی پیداوار کی گئی۔ اس میں سے صارفین نے 1 کروڑ 40 لاکھ یونٹس اپنی ضروریات کے لیے استعمال کیے جبکہ باقی 1 کروڑ 80 لاکھ یونٹس لیسکو کے سسٹم میں ایکسپورٹ کیے۔ ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف ملا ہے۔
مزید برآں، ایکسپورٹ یونٹس سے صارفین نے 38 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا ہے۔ نیپرا کے قوانین کے مطابق، صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…