پنجاب کی بڑی آبادی بجلی کے بل دینے کی سکت نہیں رکھتی :مریم نواز

لوگوں کو تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں یا تنخواہ ایک بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی مد میں چلا جاتا ہے

پنجاب کی بڑی آبادی بجلی کے بل دینے کی سکت نہیں رکھتی :مریم نواز

لاہو:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ کی بڑی آبادی میں بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہیں ۔ لوگوں کو تنخواہ کے برابر بجلی کے بل آرہے ہیں یا تنخواہ ایک بڑا حصہ بجلی کے بلوں کی مد میں چلا جاتا ہے۔ گھر کا خرچہ چلانا لوگوں کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ صوبے کی 13 کروڑ آبادی میں ایک بڑی تعداد معاشی مشکلات کاشکار ہے۔ ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لئے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے لگے ہیں جس سے ان کے بجلی کا بل آدھا ہو جائے گا اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

اسے بھی پڑھیںلوگ گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضرورت مندوں کو ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچانے کے لئے درست ڈیٹا بہت ضروری ہے۔ حقداروں کی درجہ بندی کیلئے سوشل رجسٹری انتہائی ضروری ہے، ہر ضلع کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جاری ہے، معذور افراد کا بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ،مستند ڈیٹا کے ذریعے حق داروں تک حق پہنچانا آسان ہو جائے گا۔

سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروانے والے سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ٹھہریں گے ، 5ہزار سے زائد رجسٹریشن سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں، عوام اپنے گھر بیٹھے بھی پورٹل پرخود کو بآسانی رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

8 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago