مہنگی بجلی کیوں خریدیں۔۔سپریم کورٹ میں درخواست

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مصطفیٰ کمال، گوہر اعجاز رٹ سےساتھ دینے کی اپیل

مہنگی بجلی کیوں خریدیں۔۔سپریم کورٹ میں درخواست
شیخوپورہ: آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس میں کہاکہ آئی پی پیز سے بجلی مہنگے داموں خریدنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ،انہوں نے مزیدکہاہے کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مصطفیٰ کمال، گوہر اعجاز رٹ پٹیشن میں ہمارا ساتھ دیں آئی پی پیز سے معاہدے گھناؤنا گندا فعل ہیں جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے استدعا ہے کہ رٹ پٹیشن کو انسانی بنیادی حقوق مفاد عامہ اور پاکستان کے مقدمے کے طور پر فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے آئی پی پیز کو ہونے والی کیپسٹی پیمنٹ پر بھی حکم امتناعی جاری کیا جائے۔انہوں ںے کہا کہ آئی پی پیز کو گارنٹی دینے، گارنٹی لینے والے بھی حکمران ہیں اور پاور پلانٹ لگانے والے بھی حکمران ہیں،
سرکاری افسران کیلئے مفت بجلی، گیس اور پٹرول کے کلچر کو فوری ختم کیا جائے، آئی پی پیزتمام مالکان کو انصاف کےکٹہرے میں لاکر لوٹی ہوئی تمام رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago