اجناس منڈیوں کے صدور نے حکومت کو5روزکاالٹی میٹم دے دیا

پاکستان میں ٹیکسوں کا سسٹم صحیح ہوجائے تو سب فائلرز ہوجائینگے،ملک بھرکی اجناس منڈیوں کے صدورنے ودہولدنگ ٹیکس کومستردکردیا

اجناس منڈیوں کے صدور نے حکومت کو5روزکاالٹی میٹم دے دیا

پاکستان بھر کی اجناس منڈیوں کے صدور نے دالوں اور چاول پر عائد کیے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے جوڑیا بازار میں منعقد ہونے والے ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کراچی گروسرز اینڈ ہول سیلرز کے چیئرمین عبد الروف ابراہیم نے کہا کہ دالوں اور چاول پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ریٹیلرز اور ڈیلرز سے شناختی کارڈ اور ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام رہے گی اور اس فیصلے کے نتیجے میں دالوں اور چاول کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔
تاجر رہنما محمود مولوی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے پر تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے اور راتوں رات ٹیکس نظام کو تبدیل نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس نظام بہتر ہو جائے تو سب تاجر فائلر بن جائیں گے۔
عبد الرؤف ابراہیم نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر مذاکرات کریں ورنہ تاجر برادری ہڑتال پر چلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہماری بات اسی صورت سنی جائے گی جب ہم ہڑتال کریں گے؟۔ حکومت کو ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے لیے پانچ روز کی مہلت دے رہے ہیں اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 30 جولائی کو ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کا حتمی لائحہ عمل پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، لاہور ہائی کورٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف درخواست دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

7 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

7 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago