حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر شدید ردعمل رانا ثنا اللہ کی وارننگ
حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر شدید ردعمل: رانا ثنا اللہ کی وارننگ
اسلام آباد: آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے یہ سب چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس کے بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے اور ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک کے آئینی اداروں اور افواج کے خلاف کسی بھی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…