مینارِ پاکستان جلسہ، ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر 30 ستمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم
مینارِ پاکستان جلسہ، ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر 30 ستمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اس درخواست پر فیصلہ کریں۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیرِ غور ہے، لیکن ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس پر عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور اس درخواست پر فیصلہ کریں اور اپنی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروائیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی بانی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو منانے کے لیے ایک پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے۔
درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ مینارِ پاکستان پر شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ضلعی حکومت کو اس جلسے کے لیے اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…