شرقپور شریف: غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کے قتل کا اندوہناک واقعہ
شرقپور شریف: غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کے قتل کا اندوہناک واقعہ
شرقپور شریف کے علاقے بھوئے ڈھکو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل کر دیا اور ان کی موت کو کرنٹ لگنے کا ڈرامہ بنا کر اسی روز تدفین کر دی۔
پولیس کے مطابق، اعظم علی نامی شخص کی بیٹیوں نرما اور عروج کے بارے میں اہل علاقہ میں باتیں ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے اعظم نے اپنی بیٹیوں کو زہر دے کر اور پھر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، والدہ مسرت نے بتایا کہ وہ چارہ لینے کے لیے کھیت میں گئی ہوئی تھیں اور جب واپس آئیں تو دونوں بیٹیاں مردہ حالت میں زمین پر پڑی تھیں جبکہ ان کا شوہر اعظم صحن میں بیٹھا تھا۔ اعظم نے اعتراف کیا کہ اس نے بیٹیوں کو غلط کردار کی وجہ سے بار بار منع کیا مگر وہ باز نہیں آئیں اور اہل محلہ کی باتیں برداشت نہ ہونے پر انہیں زہر دے کر اور کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
اعظم نے مسرت کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے بھی مار دے گا۔ اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر انہیں بتایا گیا کہ بیٹیاں کرنٹ لگنے سے مر گئی ہیں اور اسی رات ان کی تدفین بھی کر دی گئی۔
پولیس کو ایک ہمسائے کی طرف سے شک گزرنے پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد والدہ مسرت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نرما شادی شدہ تھی جبکہ عروج کنواری تھی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…