عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع
عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 12 مقدمات میں ضمانت کے حصول کے لیے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی ہے۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرے تاکہ عمران خان کو رہائی مل سکے۔
یہ بھی واضح رہے کہ عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔
یہ درخواستیں اس وقت سامنے آئیں ہیں جب ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف مختلف مقدمات کی بھرمار ہو رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کیسز میں کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں ہیں۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…