پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نئے نرخوں کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہوچکی ہے۔
اسی طرح، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 154.90 روپے فی لیٹر ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ یکم جون 2024ء سے لے کر یکم اکتوبر 2024ء تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…