دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی : وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حالات مشکل ضرور ہیں، لیکن ناممکن نہیں۔ شہباز شریف نے رمضان کے مقدس مہینے میں فلسطین اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "فلسطین میں 50 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، اور ان کی خوراک بند کرنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا۔”

وزیراعظم نے اپنی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا "آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ معیشت ایک سال پہلے بحران کا شکار تھی، لیکن ہم نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج مہنگائی 1.6 فیصد پر آچکی ہے، پالیسی ریٹ 12 فیصد ہوگیا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 5 ارب ڈالر کے حصول کے لیے آرمی چیف اور حکومتی وفد نے دوست ممالک سے مدد حاصل کی۔ خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے، کیونکہ اسٹیٹ انٹرپرائزز میں سالانہ 850 ارب روپے ڈوب رہے ہیں۔ ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کر کے کرپشن میں کمی لانے کے لیے کام جاری ہے۔ برآمدات کا ہدف 2029 تک 60 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور سوال کیا کہ "2018 میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی، پھر اسے کس نے دوبارہ سر اٹھانے دیا؟” انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ترقی اور سرمایہ کاری اسی وقت ممکن ہے جب سیاسی استحکام ہو۔ ان کے مطابق: "ہم 9 مئی کے نہیں، 28 مئی کے علمبردار ہیں۔ نفرت اور احتجاج کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔” شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور اس میں کامیابی کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago