پاک افغان طورخم بارڈر 11 ویں روز بھی بند تجارتی سرگرمیاں معطل

طورخم: پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم تجارتی گزرگاہ مسلسل 11 ویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا معاشی نقصان ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق متنازع حدود میں تعمیرات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اگرچہ فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے، لیکن سرحدی صورتحال اب بھی تناؤ کا شکار ہے۔

سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے  جس کے تحت طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل سے تمام کارگو گاڑیاں ہٹادی گئی ہیں۔ افغانستان جانے والے مسافروں کو طورخم بازار سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا اور سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم بارڈر بند ہونے سے دو طرفہ تجارت مکمل طور پر معطل ہے، جس کی وجہ سے روزانہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔ تاحال دونوں ممالک کی جانب سے سرکاری سطح پر مذاکرات کی کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی، تاہم سفارتی ذرائع کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

web

Recent Posts

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی جاگراں ویلی سے تین لاپتا نوجوانوں کی…

4 گھنٹے ago

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

اس خبر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے عمران…

4 گھنٹے ago

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے…

4 گھنٹے ago

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ ن…

4 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ’جعلی اور اے آئی‘ قرار دیدیا

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا…

4 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں…

4 گھنٹے ago